top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:کام کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے معروف نوجوان پینٹر عمران ساقی اونچی عمارت سے نیچے گرکرجاں بحق

دینہ(رضوان سیٹھی) دینہ کے معروف پینٹر 40سالہ عمران ساقی کام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے گر گئے جہاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ، مرحوم عمران ثاقی انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ، مرحوم 2بچوں کا باپ تھا ، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف پینٹر ثاقی کے صاحبزادے اور ثاقب پینٹر کے چھوٹے بھائی عمران ثاقی دینہ جی ٹی روڈ پر پینٹر کا کام کر رہے تھے کہ اچانک دل کا شدید دورہ پڑنے سے گر پڑے جہاں انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر چند گھنٹے گزرنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے ، مرحوم عمران ثاقی انتہائی ملنسار تھے اور 2بچوں کے باپ تھے محلہ کشمیر ٹاؤن آزاد شاہ میں رہائش پذیر تھے مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page