top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ: کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر،16سالہ نوجوان جاں بحق،18سالہ شدید زخمی


Jhelumnews.uk

دینہ(ادریس چودھری سے)دینہ کے جی ٹی روڈ پر کار اور موثر سائیکل کی ٹکر ۔ 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 18 سالہ نوجوان شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک حادثے میں کار اور موثر سائیکل کے درمیان شدید ٹکر ھو گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان غلام نبی ولد افضل حسین موقع پر جاں بحق ھو گیا۔ جب کہ اس کا ساتھی طلال حسین ولد نثار حسین عمر 18 سال شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق بوکن تحصیل سوہاوہ سے بتایا جاتا ھے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر زخمی نوجوان اور انتقال کر جانے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا

0 comments

Komentarze

Oceniono na 0 z 5 gwiazdek.
Nie ma jeszcze ocen

Oceń
bottom of page