top of page

دینہ:ڈی سی جہلم کاتین پور ہ ڈیم سے ملحقہ موگھوں کی بحالی اور مرمت کا جائزہ



دینہ (ظہیر عباس Jhelumnews.uk )چھوٹے ڈیموں سے زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے موگھوں کی مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے جس سے کسانوں کو بے شمار فوائد حاصل ہو ں گے پانی کوآخری موگھے تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تین پور ہ ڈیم سے ملحقہ موگھوں کی بحالی اور مرمت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ریونیو حسان طارق اور سمال ڈیم کے افسران موجود تھے، ڈی سی جہلم نے عرصہ دراز سے بند اور غیر فعال موگھوں پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سمال ڈیم ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کیلئے بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں ان ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کوتمام قریبی زمینوں تک پہنچانے کیلئے موگھوں کی بروقت صفائی اور بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس طرح آخری موگھے تک پانی پہنچ کرتمام کسانوں کومشترکہ فوائد پہنچائے گا اور زراعت کو ترقی ملے گی جس سے کسان اور ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page