top of page

دینہ:ڈی سی اور ڈی پی او کا تھانہ منگلا،تھانہ سول لائینز اور تھانہ سٹی کا وزٹ، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ

جہلم (ادریس چودھری)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ سول لائینز اور تھانہ سٹی کا وزٹ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی سٹی نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈی پی او جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او جہلم کا سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت،تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم،ڈپٹی کمشنر جہلم نے تھانہ جات میں مہیا کی جانے والی جدید طرز کی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کاموں کو جانچنے کےلئے تھانوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔


0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page