top of page

دینہ:ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان سمیت منشیات فروش اور شراب سپلائر ملزم گرفتارکر کے ناجائز اسلحہ،چرس اور شراب برآمد کر لی گئی

دینہ( رانا عاصم سے)ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم کی کامیاب کاروائی،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان سمیت منشیات فروش اور شراب سپلائر ملزم گرفتارکر کے ناجائز اسلحہ،چرس اور شراب برآمد کر لی گئی،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کیمقدمہ میں ملوث02ملزمان مدثر اقبال اور محمد وقار کو گرفتار کر لیا،ملزم مدثر اقبال سے30بور پسٹل معہ ایمونیشن،اورملزم محمد وقار سے30بور پسٹل معہ ایمونیشن اور مسروقہ35000 روپے برآمد کر لیے گئے،جبکہ دینہ پولیس نے ایک اور اہم کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شمون ،ظفر محمود اور نعیم عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم ظفر محمود سے 01کلو 250گرام چرس ،ملزم شمون سے528گرام چرس اور ملزم نعیم عباس سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page