ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے مطابق قلعہ روہتاس میں صفائی اینڈ آگاہی واک کا اہتمام
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی ہدایات کے مطابق صفائی آگاہی مہم 2024 کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر اور گورنمنٹ ہائی سکول روہتاس کے جملہ سٹاف اور طلباء نے مل کر قلعہ روہتاس کی صفائی مہم کا اہتمام کیا اور لوگوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے واک کا بھی انعقاد کیا۔بچوں نے قلعہ کے مین گیٹ ، پارک اور مین روڈ کو صاف کیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے بچوں کو صفائی کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔ان کے ہمراہ سی ای او بلدیہ دینہ میڈم گلشن نورین ،ایم او آئی سہیل اشرف اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ملک صفدر علی بھی موجود تھے۔آگاہی واک میں طلباء نے صفائی مہم کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔یاد رہے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر صفائی ستھرائی کے عمل کا خصوصی جائزہ لے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہترین بنانے کے لیے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا تھا کہ میں شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔صاف ستھرا شہر ہمارے بچوں کا حق ہے۔تاریخی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض ہے۔۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وارننگ دی کہ صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ٹھوس کارروائی ہو گی۔آخر میں انہوں نے طلبہ اور جملہ سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔
댓글