دینہ(ادریس چودھری)ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سلاٹر ہاؤس دینہ کا دورہ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل دینہ، ڈاکٹر مسعود حسین نے سلاٹر ہاؤس دینہ کا علی الصبح اچانک دورہ کیا اور مذبحہ خانہ کی صفائی ستھرائی ، ذبح ہونے والے جانوروں اور دیگر امور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر، ڈپٹیڈائریکٹر نے قصاب حضرات کو کانگو بخار کی علامات، وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ ذرائع اور اس وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بارے تفصیلی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ انسانوں میں کانگو بخار کا وائرس ، دیگر ذرائع کے علاوہ جانوروں پر موجود چیچڑیوں کے ذریعے سے پھیلنے کی ممکنہ وجوہات کی بنا پر، مویشی پال حضرات، ویٹرنری ڈاکٹرز، قصاب اور چمڑے / کھالوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے متاثر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
top of page
bottom of page
Commentaires