top of page

دینہ:ڈومیلی کا رہائشی پاک آرمی کا نوجوان کشمیر میں دوران ڈیوٹی آسمانی بجلی گرنے سے شہید ہو گیا


دینہ (رضوان سیٹھیJhelumnews.uk) ) دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی پاک آرمی کا نوجوان کشمیر میں دوران ڈیوٹی آسمانی بجلی گرنے سے شہید ہو گیا ، شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈھوک پھپھرا میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا جس میں پاک فوج کے اعلی افسران سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود ڈھوک پھپھرا کے علاقہ تپہ کا رہائشی پاک آرمی کا نوجوان محمد یاسر ولد چوہدری جاوید کشمیر میں دوران ڈیوٹی آسمانی بجلی گرنے سے شہید ہو گیا ، شہید محمد یاسر 702مجاہد بٹالین نیزا پیر سیکٹر کشمیر میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ، شہد کی نماز جنازہ کشمیر یونٹ کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں ڈھوک پھپھرا علاقہ تپہ پہنچنے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ، بعد ازاں نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ، شہید محمد یاسر کے سوگواران میں ڈیڑھ سال کا بیٹا ،تین سال کی بیٹی اور بیوی شامل تھی ، شہید محمد یاسر نے تقریباً 4سال قبل پاک آرمی میں بھرتی ہوا تھا ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page