top of page

دینہ: ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا

دینہ(نثار مغل سے)ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈومیلی محمد افضل کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کسیال صداقت علی اے ایس آئی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ ملزم شہریار عرف شیری ساکن چکیام کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم اشتہاری شہریار نے گزشتہ سال اپنے ہی گاؤں کے رہائشی 15 سالہ لڑکے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا، ملزم شیری نے بعد ازاں سابقہ رنجش اور راضی نامہ نہ کرنے پر مدعی مقدمہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ پولیس تھانہ ڈومیلی نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس استعمال میں لاتے ہوئے ملزم اشتہاری کو گرفتار کر کے ملزم سے بو قت گرفتاری 1 کلو 557گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے جہلم پولیس کو زبردست خراج تحسین کیا جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی، انچارج چوکی کسیال اور ٹیم کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page