top of page

دینہ: ڈومیلی میں گھریلو رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا


دینہ(نثار احمد مغل سے)دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں گھریلو رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جمعہ کی رات کودینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے بورڈنگ محلہ میں طیب نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے 38 سالہ ماموں عصمت علی سردار کو قتل کر دیا،ملزم نے گھر کے دروازے پر واردات کی اور فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم طیب اور مقتول عصمت سردار کے درمیان معمولی رنجش پر ناچاقی چل رہی تھی۔پولیس نے شواہد اکھٹے کر کےکے کاروائی کا آغاز کردیا۔




۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page