top of page

دینہ:ڈومیلی میں بجلی چور مین تاروں کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں بجلی چور مین تاروں کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ ڈومیلی نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد گل فراز کو مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page