top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ڈومیلی موڑ کے مقام پر تیز رفتار کار کھائی میں جا گری۔صبا نامی لیڈی ھیلتھ ورکر شدید زخمی



دینہ (رانا عاصم سے )ڈومیلی موڑ کے مقام پر تیز رفتار کار کھائی میں جا گری۔صبا نامی لیڈی ھیلتھ ورکر شدید زخمی۔ دینہ سے سوہاوہ سے تک جی ٹی روڈ پہ جگہ جگہ گڑھے موت بانٹنے لگے۔۔صباء نامی لیڈی ھیلتھ ورکر بنیادی مرکز صحت سوھن پر تعینات ھے۔ ڈومیلی موڑ کے قریب اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں مگر پنجاب ہائی وے نے اس طرف توجہ کرنے کے بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔ کچھ دن قبل بھی یہاں ایک ٹرالر کے الٹنے سے ڈرائیور اور اس کا ہیلپر موت کا شکار ہوچکے ہیں جن کی لاشیں ٹرالر کو کاٹ کر نکالی گئی تھیں۔۔ عوامی حلقے شدید احتجاج کرتے ہیں کہ حادثات کی روک تھام کیلئے سڑک کو مرمت کیا جائے اور جگہ جگہ بنے ہوئے گڑھے جو حادثات کا سبب بن رہے ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے اور دینہ سے سوہاوہ کے درمیان سڑک کو نئے سرے سے بنایا جائے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے اور قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page