top of page

دینہ:ڈمپرز کے شہر میں داخلے کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کروائی جائے،ڈی سی

دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk )ریڈزون کے اندر تمام کرش پلانٹس کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ڈمپرز کے شہر میں داخلے کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کروائی جائے تاکہ منگلا ڈیم کی سیکورٹی اور اہل علاقہ کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے، یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے دریائے جہلم پر واقع کرش پلانٹس کے حوالے سے اہل علاقہ کی مسلسل شکایات کو دور کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات، پولیس، محکمہ معدنیات اور دیگر افسران نے شرکت کی،اہل علاقہ نے کرش پلانٹس اور مسلسل پتھر نکالنے کی وجہ سے منگلا ڈیم کو ممکنہ نقصانات اور اہل علاقہ کو درپیش خطرات بارے ڈی سی جہلم کو بتایا، جبکہ کرش پلانٹس کے مالکان نے اس حوالے سے اپنی رائے اور مسائل سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ نے کرش پلانٹس کی جانب سے سرکاری سیل توڑنے کے عمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، جن لوگوں نے ریڈ زون کے اندر پلانٹس لگا رکھے ہیں وہ فوری طور پر ہٹائے جائیں اور سرکاری سیل توڑنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

0 comments

Komentarze

Oceniono na 0 z 5 gwiazdek.
Nie ma jeszcze ocen

Oceń
bottom of page