top of page

دینہ:ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے گئے

دینہ(تحصیل رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔لائسنس کے تمام پراسس میں کسی صورت کیمرہ ریکارڈنگ بند نہیں ہوگی۔ انچارج ای سائن ٹیسٹ اور روڈٹیسٹ کے تمام کوائف امیدوار سے لیکرٹی نمبر الاٹ کرے گا۔ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی اورپی ایس وی کی صورت میں 50سال سے زائد امیدواران کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔ کوائف کی تکمیل کے بعد ای ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ شروع کرنے سے قبل حاضری واٹس ایپ گروپ میں بھجوائی جائے گی۔ای ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کیمروں کو اچھی طرح چیک کیا جائے گا، کنٹرول روم سے منسلک ای ٹیسٹ کے وقت کمرے میں کوئی بھی دوسرا شخص موجود نہیں ہوگا سوائے امیدوار کے اور ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ای ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے 60 فیصد نمبرز حاصل کرنا ضروری ہیں۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران امیدوار کا چہرہ اور شناختی کارڈ کیمرہ میں واضح نظر آنا چاہئے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والا افسر امیدوارکے گاڑی میں بیٹھنے سے آخری پوائنٹ تک 12 نکات چیک کرے گا۔پاس ہونے کی صورت میں حتمی پراسس کیلئے بھجوایا جائیگا اور سٹیٹس ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کرے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page