top of page

دینہ:ڈرائیور نیاز محمد سکنہ جبرچھٹہ بالا ضلع اپردیرحال مقیم سوہاوہ سے ایک عدد تیس بور پسٹل برآمد



دینہ:(محمدنبیل حسنJhelumnews.uk)پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری،نیاز محمدولد سر محمدسکنہ جبرچھٹہ تحصیل و ضلع اپردیر حال مقیم سوہاوہ کے ناجائز اسلحہ رکھنے پر دوران گشت پٹرولنگ پولیس نے اسلحہ برآمدکیا۔تھانہ دینہ میں مقدمہ درج،تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے لہڑی کےقریب دوران گشت ایک مشکوک کار کو روکا تلاشی لینے پر ڈرائیور نیاز محمدولدسرمحمد سکنہ جبرچھٹہ بالا تحصیل دہر ضلع اپردیرحال مقیم سوہاوہ سے ایک عدد تیس بور پسٹل اور دس روند برآمد ہوئے۔جس کا انکے پاس اجازت نامہ یا لاٸسنس نہیں تھا۔جس پر پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ڈراٸیور کو گرفتار کرکے تھانہ دینہ کے حوالے کردیااور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے مزید تفتیش کاآغاز کردیا۔

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page