دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk)دینہ کے نواحی علاقہ نکی میں ڈاکوؤں نے تین گھروں کا صفایا کر دیا نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،موبائل فون،لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیے۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکی میں محمد عمر ولد محمد حنیف، محمد صابر اور محمد صادق کے گھروں میں مسلح ڈاکو چھت سے سیڑھی لگا کر داخل ہو گیے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان لے گئے دینہ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری خوفزدہ ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments