top of page

دینہ:چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت خاتون کے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

دینہ(ادریس چودھری)دینہ پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت خاتون کے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم حسن علی کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم 2017 سے دینہ پولیس کو مطلوب تھااشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کےلیے6 سال سے روپوش تھا،دوسری کاروائی میں دینہ پولیس نے خاتون کے اغواء میں ملوث ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page