top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ! چکوہا میں زخمی والا شخص گلفراز بھی دم توڑ گیا

دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ کے نواحی علاقہ چکوہامیں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں ہونے والے تصادم میں زخمی ہونے والا شخص 9روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا کے گاؤں ڈھوک فقیریاں میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں 9روز قبل تصادم ہوا تھا جس میں ایک خاتون خالدہ بی بی زوجہ غلام عباس کو سر پر شدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گئی تھی جبکہ 7افراد شدید زخمی ہو گئے تھے ، زخمی ہونے والوں میں گلفراز ولد گلزار شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا تھا جہاں 9روز تک موت کی کشمکش کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والے شخص گلفراز کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈھوک فقیریاں میں ادا کر دی گئی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page