top of page

دینہ:چکوہا میں خاتون خالدہ بی بی اور گل فرازکو قتل کرنے والے مزید3 ملزمان پکڑے گئے



دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ پولیس کی بڑی کاروائی ، ایک ماہ قبل زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے 2افراد کے مزید 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور آلہ قتل بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا کے گاؤں ڈھوک فقیریاں میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں زبردست تصادم ہوا جس میں ایک خاتون خالدہ بی بی اور ایک شخص گلفراز ولد گلزار جاں بحق ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس پر ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2ٹی میں تشکیل دیں جس پر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران کی ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان وقاص ، نثا ر اور علی کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا جبکہ ملزمان کے 7 ساتھی پہلے گرفتار ہو چکے ہیں پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاوَن میں تیزی لائی جائے ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page