top of page

دینہ:چوہدری ندیم خادم امیدوار پی پی 25 اور این اے 60بلال اظہر کیانی اور چودھری زاہد اختر کے پینا فلیکس بلدیہ دینہ کے عملے نے اتار دیئے

دینہ( جرار حسین میر) جی ٹی روڈ دینہ پر لگے بینرز اتار دیئے گئے چوہدری ندیم خادم امیدوار پی پی 25 اور این اے 60بلال اظہر کیانی اور چودھری زاہد اختر کے پینا فلیکس بلدیہ دینہ کے عملے نے اتار دیئے۔فلیکسوں پر آیات اور اسم اللہ بھی لکھے ہیں تحریک لبیک کے فلیکسوں پر آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک بھی لکھا ہے۔عوامی حلقوں نے پینا فلیکس کے بے ادبی کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ اور کہا کہ بلدیہ کو اس طرح کے پینافلیکس لگانے کی اجازت ہی نہیں دینی چاہیئے تھی۔ مگر جب لگ گئے تو ان کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page