دینہ( ادریس چودھری )چوہدری عبدالمالک مرحوم سابق امیدوار قومی اسمبلی کے گاؤں ککرالی نے جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ NA61 اور صوبائی حلقہ PP24 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کردیاتحصیل سوہاوہ کے دور افتادہ گاؤں موضع ککرالہ میں انتخابی جلسہ زیر اہتمام چوہدری انعام الحق و چوہدری فاروق احمد ہوا۔ ، میزبان جلسہ چوہدری فاروق احمد نے جماعت اسلامی کی دعوت اور خدمات عوام کے سامنے پیش کی ، چوہدری انعام الحق نے ککرالہ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی سابق وفاقی وزیر توانائی چوہدری رحمت الٰہی کی علاقہ کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی ،ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ سب حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ، ملک میں سودی نظام جاری رکھا ، جماعت اسلامی نے بنا اقتدار کے ہمیشہ عوام کی خدمت کی جب بھی ملک میں ناگہانی آفات جیسے زلزلہ یا سیلاب آیا یا کرونا جیسی کوئی قدرتی آفت آئی جماعت اسلامی کے کارکن سب سے پہلے میدان میں نکلے ، حکمرانوں نے بجلی اور پیٹرول مہنگا کیا تو کسی پارٹی کا کوئی ایم این اے اور ایم پی اے احتجاج کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلا یہ صرف جماعت اسلامی تھی جو عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرتی رہی ، اب 8 فروری کو عوام کے پاس موقع آیا ہے کہ وہ ان لوگوں کا محاسبہ کریں اور ووٹ کی گواہی کو اہل اور باکردار لوگوں کے حق میں استعمال کرتے ہوئے #ترازو کو کامیاب کرائیں کہ اب حل صرف جماعت اسلامی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments