top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:چوہدری زاہد اختر امیدوار MNAحلقہ 60 تحریک لبیک اور سید عرفان شاہ امیدوار MPA پی پی 24 کی زیر قیادت دینہ مین چوک میں بڑی ریلی کا انعقاد

دینہ(ملک ندیم عباس) چوہدری زاہد اختر امیدوار MNAحلقہ 60 تحریک لبیک اور سید عرفان شاہ امیدوار MPA پی پی 24 کی زیر قیادت دینہ مین چوک میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا تحریک لبیک کی کامیاب ریلیوں میں سے ایک ریلی تھی تفصیلات کے مطابق دینہ مین چوک سے امیدوار ایم این اے حلقہ ساٹھ تحریک لبیک چوہدری زاہد اختر اور امیدوار ایم پی اے تحریک لبیک سید عرفان شاہ رواتڑہ شریف کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں بوڑھوں اور بچوں نے شرکت کی ہر طرف لبیک یا رسولﷺ کے نعرے ہی گونج رہے تھے ریلی میں امجد رضوی ۔علامہ عاصم اشفاق رضوی سینئر رہنما تحریک لبیک ۔ملک عاطف یوسف رضوی ۔علامہ توصیف احمد رضوی امیر پی پی چوبیس ۔ایڈووکیٹ چوہدری محمد زبیر سینئر رہنما ۔ڈاکٹر شمشیر طاہر ۔حسن رضا نائب امیر ۔عقیل رضوی ۔طیب رضوی ۔حسنین علی بٹ سمیت دیگر ڈھیروں عوام نے شرکت کی جبکہ یہ ریلی براستہ رانجھا میرا سے جہلم اختتام ہوگی اور دانشورں کا کہنا ہے کہ جس طرح تحریک لبیک میں آۓ روز عوام الناس کی شمولیت میں اضافہ ہو رہا ہے یوں لگتا کہ آٹھ فروری کو کچھ نیا ہی دیکھنے کو ملے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page