top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ! چور مدوکالس کے اطہر نوید کا موثر سائیکل لے اڑا

دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk)دینہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا نیا محلہ دینہ سے ایک اور موٹر سائیکل چوری ہو گیا نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی وڈیو میں واضع دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اطہر نوید مدوکالس سے نیا محلہ دینہ میں اپنے کزن کے گھر آئے ہوئے تھے اور اپنا موٹر سائیکل Cd 70 نمبری JMK 6404 گھر کے باہر گلی میں کھڑا کر کے اندر گئے ہوئے کہ کچھ ہی دیر میں نامعلوم چور آسانی سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگیا دینہ میں آئے روز موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں عام ہو گئی ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب،أر پی او روالپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page