top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:چور سکول ٹیچر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار

دینہ(رضوان سیٹھی)دینہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث گورنمنٹ سکول کے ٹیچر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، گھر کے اہل خانہ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا ، زیورات اور نقدی غائب تھی ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی رپورٹ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئی آبادی مفتیاں کے رہائشی گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں کے ٹیچر ماسٹر خادم حسین ولد محمد رمضان کی بیوی گھر کی صفائی ستھرائی کے بعد کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے کے لیے گئی ہوئی تھی کہ پیچھے سے تاک لگائے ہوئے نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور گھر کا سامان بکھیرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 4تولے طلائی زیورات جن میں 2عدد گانی سیٹ ، 2عدد انگوٹھیاں اور 5ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، گھر کے اہل خانہ جب واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا ،طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی ، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page