top of page

دینہ:چور رات کی تاریکی میں آٹو پارٹس کی دوکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اڑے



دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں آٹو پارٹس کی دوکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اڑے ، دوکان مالک جب صبح آیا تو دیکھا کہ تالے اور شٹر ٹوٹا ہوا تھا ، پولیس نے رپو رٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ منارہ پلی کے مقام پر لالہ جی آٹو پارٹس کی دوکان کے تالے اور شٹر توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ، دوکان مالک محمد رحمن ولد غلام حسین سکنہ نیو جھنگ دینہ نے بتایا کہ میں اپنی دوکان نکودر شفٹ کر رہا تھا کہ رات کو دوکان کا تمام سامان جس کے بیگ بنا کر گیا تھا کہ صبح سامان یہاں سے اٹھا لوں گا مگر نامعلوم چوروں نے میری دوکان کا صفایا کر دیا ، میری ساتھ زیادتی ہوئی ہے اعلیٰ احکام سے نوٹس لیں ، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے متاثرہ شخص کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page