top of page

دینہ!چوروں نے جی ٹی روڈ پر لگے 2نجی ٹرانسفارمرز پر حملہ کر دیا۔لاکھوں روپے مالیت کی کوائل نکال لیے



دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ میں نامعلوم چور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ جی ٹی روڈ پر لگے بجلی کے 2ٹرانسفارمرز پول سے اتارنے کے بعد ایک ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل نکال کر لے گئے جبکہ دوسرے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ، علاقہ مکین بجلی کو لوڈ شیڈنگ سمجھتے رہے صبح دیکھا تو ٹرانسفارمر بجلی کے پول سے غائب تھے ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث چوروں نے جی ٹی روڈ پر لگے 2نجی ٹرانسفارمرز پر حملہ کر دیا بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ جی ٹی روڈ الکوثر گارڈن کے باہر سے بجلی کے پول پر لگے 2 ٹرانسفارمر اتار لیے اور ایک ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل نکال کر لے گئے جبکہ دوسرے ٹرانسفارمر کو جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، علاقہ مکین بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمجھتے رہے صبح دیکھا کہ بجلی کے پول سے دونوں ٹرانسفارمر غائب تھے ، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی عام بندے کا کام نہیں ہو سکتا اس کی انکوائری اعلی سطح پر کروائی جائے یاد رہے کہ دینہ اور گردونواح میں درجنوں ٹرانسفارمر بجلی کے پول سے غائب ہو چکے ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا ، شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سراپا احتجاج ہیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page