top of page

دینہ:چورجامع مسجدکی موٹر اور مختلف دوکانوں سے پانی والی موٹریں،جوسر مشینوں سمیت قیمتی سامان لے اڑے

دینہ( نثار مغل Jhelumnews.uk) منشیات کے عادی لوگوں نے دینہ شہر میں ڈیرے جما لیے، جامع مسجد سمیت مختلف مارکیٹوں کی موٹریں چوری، انتظامیہ خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں منشیات کے عادی ملزموں نے رات کی تاریکی میں جامع مسجد دینہ کی موٹر اور مختلف دوکانوں سے پانی والی موٹریں اور جوسر مشینوں سمیت قیمتی سامان جن کی لاکھوں روپے مالیت ہے، لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب دوکانداروں نے پولیس چوکی سٹی دینہ میں تحریری درخواست دے دی عوامی سماجی حلقو ں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منشیات کے عادی ملزموں کے خلاف ایکشن لیکر چوری شدہ مال واپس دلوایا جائے اور دینہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے ان کو دینہ شہر میں اپنے ڈیرے جو ان بنائے ہیں ان کو فی الفور ختم کیا جائے۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان سے مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا جائے اور ان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page