دینہ(عرفان محبوب سے)حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ندیم خادم اپنی انتخابی کمپین کے ساتھ ساتھ دوسرے حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھی کمپین کرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل مغل آباد تحصیل دینہ کے رہنماؤں نے چوہدری امجد کھٹانہ کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چوہدری ندیم خادم نے چوہدری خالد نمبردار اور چوہدری احسن سلیمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں پی ٹی آئی مغل آباد کی قیادت نے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری خالد محمود نمبردار، چوہدری صفدر جوئیہ ، چوہدری قاسم، مرزا فیاض مغل آباد، چوہدری ظہیر سدھ تاجپور علیہ ، چوہدری حمزہ مختار، چوہدری نعیم اقبال سابق صدر پی ٹی آئی مغل آباد، راجہ ساجد باڈو سمیت پوری ٹیم نے چوہدری ندیم خادم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے لیگی امیدوار بلال اظہر کیانی اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے استحکام پاکستان کے امیدوار راجہ یاور کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی مغل آباد کی سابق ٹیم کو چوہدری امجد علی کھٹانہ کی کاوشوں سے یکجان کیا گیا اور چوہدری ندیم خادم کو دعوت دی گئی۔ بعدازاں چوہدری ندیم خادم نے چوہدری احسن سلیمان کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوئیہ میرا دوسرا گھر ہے، آپ سب کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اس حلقے کے امیدواروں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بلال اظہر کیانی اور راجہ یاور کمال بھی یوسی مغل آباد آئیں گے، میں میاں برادران اور پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے حلقہ پی پی24 میں بھی اپنے مخلص دوستوں کے ذریعے کمپین کر رہا ہوں
top of page
bottom of page
Comments