top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ: چودھری فرخ الطاف کی میاں شہباز شریف سے ملاقات،چودھری ندیم خادم گروپ میں بے چینی،اضطراب



دینہ(رپورٹ: ادریس چودھری )تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما،سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار این اے 60جہلم چوھدری فرخ الطاف کی سابق وزیراعظم میاں مْحّمد شہباز شریف سے اْن کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹائون میں خصوصی مْلاقات !! پارٹی قیادت نے ایک بار پھر چوہدری فرخ الطاف کے جمہوریت کی بقاء کے سنہرے فیصلہ کو سراہا اور خیر مقدم کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ پارٹی کا سرمایہ ہیں، پاکستان مسلم لگ ن آپ سب کی جماعت ہے۔ آپ کو ضلع جہلم میں سیاسی نمائندے کے طْور پر دیکھتا ْہوں آپ نے مْشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا کبھی نہیں بھوْل سکتے کہ آپ اس وقت جماعت اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے جب مشکل حالات تھے۔ آپکی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دریں ثنا چودھری فرخ الطاف کی میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60میں ن لیگ کے دیگر امیدواران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ چہ مگوئیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔بالخصوص مسلم لیگ ن ضلع کے پاپولر لیڈر و امیدوار این اے 60چودھری ندیم خادم کے کیمپ میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ یہ بات طے شدہ کے ھے کہ ٹکٹوں کے معاملے میں اگر ن لیگ میں اتفاق نہ ہوا، تو ضلع جہلم میں اس پارٹی کئی دھڑوں میں تقسیم دیوار پر صاٖ لکھا ھوا ہے۔میاں برادران کا اصلی امتحان شروع ہوا چاہتا ھے۔

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page