top of page

دینہ:چودھری عمران گجر کے چھوٹے بھائی چودھری عثمان سخاوت آف مہسیاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Updated: Sep 5, 2023




دینہ(ادریس چودھری سے)چودھری عمران گجر کے چھوٹے بھائی چودھری عثمان سخاوت آف مہسیاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ شادی کی تقریبات گاؤں مدوکالس تحصیل دینہ کے نجی میرج ہالز میں منعقد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چودھری عمران گجر کے چھوٹے بھائی ، چودھری سخاوت کے بیٹے چودھری عثمان سخاوت آف مہسیاں کی شادی سابق ائیر فورس آفیسر چودھری ناصر علی مرحوم کی دختر، چودھری احسان الحق کی بھانجی اور چودھری منصور احمد ناصر آف مہسیاں تحصیل دینہ کی چھوٹی ہمشیرہ سے گاؤں مدوکالس دینہ کے نجی میرج ہال میں بخیر و خوبی سرانجام قرار پائی۔ اس موقع پر چودھری عمران گجر، چودھری احسان الحق، چودھری واجد اقبال اور چودھری منصور احمد ناصر نے بارات اور ولیمہ کی شاندار اور پرتکلف تقریبات کا اہتمام کیا۔ دونوں تقریبات میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page