top of page

دینہ:پولیس پارٹی پر فائرنگ ،SHOاور پولیس کانسٹیبل زخمی،3 ملزمان گرفتار،ایک فرار

دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk )تھانہ سوہاوہ کے علاقہ بکڑالہ میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ عثمان تصدق کی کاروائی،واقعہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،سوہاوہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے موجود 03 ملزمان اورنگزیب ، شاہ زیب اور ابو سفیان کو مناسب حکمت عملی سے گرفتار کر لیا، ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہےجبکہ چوتھا ملزم مبین گرفتاری سے بچنے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم مبین کی گرفتاری کے لئے پیچھا کرتے ہوئے ایس ایچ او سوہاوہ عثمان تصدق اور ہیڈ کنسٹیبل محمد شفیق کھائی میں گرنے سے زخمی ہوگئے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سوہاو ہ عثمان تصدق اور اور ہیڈ کنسٹیبل محمد شفیق کی عیادت کی اور ڈی ایس پی سوہاوہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ ، ہیڈ کنسٹیبل محمد شفیق اور پولیس ٹیموں کو بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرنے ا ور گرفتار کرنے پر شاباش ، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page