دینہ ( رضوان سیٹھی سے ) دینہ پولیس نے بچھڑے ہوؤں کو آپس میں ملانے کی روائیت برقرار رکھتے ہوئے 11سالہ بچے ذیشان کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کیا ، گمشدہ بچہ جی ٹی روڈ پر لاوارث ملا ، والدین کے خوشی سے آنسو نکل آئے ، پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ پولیس نے بچھڑے ہووں کو آپس میں ملانے کی روائیت کو برقرار رکھتے ہوئے 11سالہ بچہ ذیشان جو کہ جی ٹی روڈ پر لاوارث ملا جس کو موٹروے پولیس کی مدد سے ورثاء کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا ، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت و خفاظت کے لیے کوشاں ہیں ۔
top of page
bottom of page
Comments