top of page

دینہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا



دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،تفصیلات کے مطابق ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار، 200گرام چرس معہ رقم وٹک، اسپیکر اور آلات ساؤنڈ سسٹم برآمد کر لئے گئے ،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اصغر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے200گرام چرس معہ 200روپے رقم وٹک برآمد کر لی گئی،جبکہ دینہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا،ملزم سےڈیک میڈیم سائز 02عدد ،مکسر مشین ساونڈ سسٹم 01عدد ،سٹینڈ 02عدد ،مائک سٹینڈ 02عدد ،مائک تار والے 04عدد اور تاریں ڈبے والی 02عدد برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page