دینہ (ماجد آفریدی سے)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،تفصیلات کے مطابق گمشدہ بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،بچی کے والد نے چوکی سٹی دینہ میں درخواست دی کے میری بیٹی اُمے ہانیہ جس کی عمر 03سال ہے گھر سے باہر نکلی جو کھیلتے ہوئے گم ہو گی اور واپس گھر نہ آئی،جس پر چوکی سٹی دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔
top of page
bottom of page
Comments