دینہ(ملک ندیم عباس) دینہ و جہلم میں بغیر نمبر اور جعلی نمبر پلیٹز والی گاڑیاں و موٹرسائکلوں کی بھرمار پریس ۔پولیس ۔پی ٹی سی ایل ۔بلدیہ ۔واپڈا پلیٹز پر لکھا ہوتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جہلم اور تحصیل دینہ میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائکلوں پر نمبر پلیٹ کی جگہ پریس یا دیگر کسی ادارے کی پلیٹ لگی ہوئی ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور زیادہ تر نوسرباز اور وارداتیوں نے ایسی جعلی پلیٹیں لگوائی ہوتی ہیں جس کسی کا بھائی یا باپ پولیس میں ملازمت کررہا ہے یا کسی کا رشتہ دار صحافی ہے تو وہ اسی بات کا فائدہ حاصل کرتے ہوۓ پریس یا پولیس کی پلیٹ لگوالیتے ہیں اور کئی لوگ تو ایسے بھی موجود ہیں جن کا صحافت سے دور دور تک کوئی تعلق نہ ہے انھوں نے بھی پریس والی پلیٹیں لگوارکھی ہیں تاکہ کوئی سرکاری افسران دوران ناکہ بندی چیکینگ ہی نہ کرے بے شک اسی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی یا موٹرسائکل پر منشیات فروختی ہورہی ہو عوامی سماجی و مذہبی حلقوں نے پنجاب پولیس ڈسٹرکٹ جہلم ۔ٹریفک پولیس ۔موٹروے پولیس پی ایچ پی اور دیگر متعلقہ اداروں سمیت اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور صحافی برادری سے بھی گزارش کی ہے کہ جو لوگ صحافی نہیں ہیں اور جعلی پریس والی پلیٹیں لگاکر صحافت کا نام خراب کررہے ہیں ان کی نشاندہی کریں
top of page
bottom of page
Comments