top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ: پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث جی ٹی روڈ سے 200 دوکانیں سیل



دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) ) دینہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بڑی کاروائی ، پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث جی ٹی روڈ سے 200 دوکانیں سیل ، ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم اور ای ڈی او جہلم رانا احمد حسن کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی ، دوکاندار حضرات کو چاہئے کہ شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنا ٹیکس بروقت جمع کروائیں ، انسپکٹر جنید رزاق ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم اور ای ڈی او جہلم رانا احمد حسن کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر جنید رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دینہ میں پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے دینہ جی ٹی روڈ پر واقع 200کے قریب دوکانوں کو سیل کر دیا ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بڑی کاروائی کے بعد دوکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں اور ٹیکس جمع کروانے کے لیے آفس پہنچ گئے ، اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر جنید رزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار حضرات کو چاہئے کہ اپنے پروفیشنل ٹیکس کی ادا ئیگی کو یقینی بناتے ہوئے بروقت جمع کروائیں تاکہ شرمندگی سے بچا جا سکے اس میں کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page