top of page

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار) محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کی کاروائیاں فوٹو سیشن تک محدود، بیکریوں پر ایکسپائر بریڈز فروخت ھونے لگیں۔ قصاب مکھیوں والا گوشت فروخت کرنے میں مصروف ۔ صفائی کا فقدان ۔ شہری بیمار


دینہ( پروفیسر خورشید علی ڈار)محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کی کاروائیاں فوٹو سیشن تک محدود ہیں منگلا روڈ دینہ پر ایک ایسی بھی بیکری ہے جو ایکسپائر بریڈ کی فروخت کھلے عام کر رہی ہے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں صورت حال کچھ اس طرح ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے مگر اس کے مستقل اثرات مرتب نہیں ہوتے وجہ صرف یہ ہے کہ جب کوئی کام فوٹو سیشن کی حد تک ہوگا تو مثبت نتائج برآمد نہیں ہونگے منگلا روڈ جی ٹی روڈ ریلوے روڈ قصائی جو گوشت فروخت کرتے ہیں ہزاروں کی تعداد میں مکھیاں گوشت پر بیٹھی ہونگی اسی طرح سموسے پکوڑے بیچنے والے انتہائی ناقص تیل استعمال کر کے پکوڑے سموسے جلیبیاں بنانے میں مصروف ہیں متعلقہ ادارے عملی بےحسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں منگلا روڈ دینہ میں ایک ایسی بیکری بھی وجود رکھتی ہے جو چند دن یا دو ہفتے والی بریڈ جس کی ڈیٹ ایکسپائر ہوتی ہے فروخت نہیں کرتی بلکہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے مذکورہ بیکری بریڈ فروخت کرنے میں مصروف ہے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت سے سخت ایکشن لیا جائے نیز فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی جائے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر فوٹو سیشن کے بجائے بامقصد فرائض کی ادائیگی کریں

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page