top of page

دینہ! پرائیویٹ تعلیمی ادارے عوام کو لوٹنے میں مصروف۔ بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ھو گیا

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)پرائیویٹ سکولوں کو کھلی چھٹی کس نے دے رکھی ہے.سی ای او ایجوکیشن جہلم خدارا حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کریں.موجودہ معاشی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم مفاد طلباء وطالبات نیز والدین تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن لیں

تفصیلات کے مطابق تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے رجسٹریشن حاصل کرتے وقت مجاز اتھارٹی کو جملہ قوانین کی پاسداری کرنے کی یقین دہائی کرواتے ہیں مروجہ قانون کے تحت کوئی تعلیمی ادارہ دوران تعلیمی سال ازخود فیس کا اضافہ کرنے کا مجاز نہیں ہوتا طے شدہ پالیسی کے تحت بوقت داخلہ فیس کا تعین کیا جاتا ہے اب دینہ کے بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے میٹرک کے طلباء سے بابت ماہ اکتوبر فیس دو ہزار آٹھ سو پچاس روپے حاصل کیے ہیں اب حکم جاری کیا جا چکا ہے کہ نومبر کی فیس چار ہزار روپے ہوگی یہ حکم نامہ تعلم کو تباہ کرنے کے مترادف ہے نیز والدین کو ذہنی اذیت دینے کا بھی سبب بنے گا اسی طرح تعلیمی ادارے صرف اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے ہر ماہ ٹیسٹ فیس کے نام پر 300 روپے حاصل کرتے ہیں یہ مزید ظلم ہے سی ای او ایجوکیشن جہلم خوش دلی کے ساتھ اپنے فرض کی ادائیگی کریں نیز ڈپٹی کمشنر کمشنر جہلم سے والدین نے اپیل کی ہے کہ وہ مروجہ قانون کے تحت ان اداروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم صادر کریں

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page