top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ :پرائمری ہیلتھ سنٹر،ڈسپنسری محلہ شیخاں میں حفاظتی ٹیکے لگانے کی بجائے بچے ،والدین ذلیل وخوار

دینہ(افتخار احمد مغل۔Jhelumnews.uk ) پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈسپنسری محلہ شیخاں دینہ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی بجائے بچوں اور والدین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ۔ٹیکے لگانے والاعملہ اکثر غائب رہتا ہے جو کہ اپنے ذاتی کاموں میں مصروف رہتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین بچوں کو لے کر کبھی پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ لے کر جاتی ہیں تو ان کو جواب دیا جاتا ہے کہ بچے کو لے کر ڈسپنسری محلہ شیخاں دینہ لے جائیں جب خواتین وہاں پہنچتی ہیں تو ان کو جواب دیا جاتا ہے کہ فلاں جگہ لے جائیں ۔جس پر سابقہ کونسلر افتخار احمد مغل اور عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس نظام کو فی الفور درست کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق نو مولود بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے بہت ضروری ہیں اور محکمہ صحت کی طرف سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ بچوں کو حفاظی ٹیکے لگوائے جائیں لیکن دینہ میں محکمہ صحت کا عملہ بچوں کے والدین کو سخت پریشان اور ذلیل و خوار کر رہا ہے ۔پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈسپنسری محلہ شیخاں دینہ کا عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی اس کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں ۔جس کی وجہ سے والدین ،خاص طور پر خواتین نومولود بچوں کو سردی کے اس موسم میں لے کر ذلیل و خوار ہوتی ہیں ۔جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ محسن نقوی ،صوبائی وزیر صحت ،چیف سیکرٹری پنجاب اور ای ڈی او ہیلتھ جہلم سے مطالبہ کیا کہ اس نظام کو درست کیا جائے ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page