top of page

دینہ:پانی کی موٹرپر لڑائی ، بھتیجے نے اپنے سگے چچاکو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا،مقدمہ درج ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے

دینہ( رانا عاصم سے) دینہ کے نواحی تھانہ ڈومیلی کے گاؤں مائرمیں بھتیجے نے چچاکو قتل کردیاملزم موقع سے فرار،ایس ایچ او چوہدری افضل اطلاع ملتے ہی موقع پرنفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔واقعہ پانی کی موٹرکی وجہ سے پیش آیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات کو تھانہ ڈومیلی کے گاؤں مائر میں قتل کی ایک اور لرزہ خیزر واردات ہوئی۔پانی کی موٹر پر لڑائی جھگڑے میں بھتیجے احسن ولد فیاض نے اپنے سگے چچا محمدطفیل کو ڈانڈا اور چاقو مار کرزخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔جبکہ اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او چوہدری افضل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔زخمی شخص ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کیاگیابعد ازاں ورثا کے حوالے کردیاگیا۔ڈی ایس پی سوہاوہ نے بھی موقع کا دورہ کیا۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنا شروع کردیئے واقعہ کا ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے نوٹس لے لیا۔یاد رہے کہ پندرہ دن کے اندر یہ تیسرا قتل ہوا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page