top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ٹوٹی پھوٹی گلیاں ،سڑکیں یوسی مغل آباد کا مقدر بن گئیں،عوامی نمائندے میٹھی نیند سو گئے، عوام بے حال

دینہ (رپورٹ: عرفان محبوب ) ٹوٹی پھوٹی گلیاں ،سڑکیں یوسی مغل آباد کا مقدر بن گئی ،تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے دیہاتوں کے باسی حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پریشان حال ،ٹوٹی سڑکیں ،خستہ حال گلیاں ،خود ساختہ مہنگائی ،نہ ہی تعلیمی معیار نہ ہی صحت کے بنیادی سہولیات ،عوام قدیمی دور میں رہنے لگے ،باتوں کی حد تک سب اچھا کی رپورٹ حکمران صرف الیکشن کے دنوں میں آتے ہیں پھر سالوں بعد تشریف لا کر عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ حاصل کرکے غائب ہو جاتے ہیں یونین کونسل مغل آباد کے عوام صدائے مسلم کے سروے کے دوران پھٹ پڑے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے مختلف گائوں کا سروے کیا گیا جس میں عوام نے کہا کہ ہماری یونین کونسل صرف نعروں کی حد تک ترقی کر رہی ہے حال ہی میں منارہ پلی سے بوہڑیاں تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا آدھی سڑک بنائی گئی جبکہ آدھی سڑک کا کام روک دیا گیا جو آدھی سڑک بنائی گئی وہ بھی چند دنوں میں ٹوٹ جائے گی عوام کو صرف خوش کیا گیا کہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں کی گئی انتہائی خستہ حال سڑک عوام کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے سڑک کا نام رہ گیا باقی کچہ راستہ کہہ سکتے ہیں عوام نے انتہائی سادگی سے کہا کہ ہر مرتبہ ووٹ کے نام پر ہمیں بے وقوف بنا دیا جاتا ہے کہ آپ کے علاقہ کو سرخاب کے پر لگا دئیے جائیں گے مگر الیکشن کے بعد نہ کوئی آتا ہے نہ ہی کوئی جاتا ہے عوام نے بتایا کہ نہ ہی مہنگائی کنٹرول ،نہ صحت نہ تعلیم ہے صرف یونین کو نسل نام کی یونین کونسل ہے عوام کی اکثریت نے اعلی قیادت وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ،ایم این اے بلال اظہر کیانی ،ڈی سی جہلم ،اے سی دینہ سے اپیل کی ہے کہ مہربانی فرما کر اس یوسی مغل آباد کو لاوارث ہونے سے بچایا جائے سڑک سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page