top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ! ٹرک اور شہزور گاڑی کی ٹکر ۔4 افراد شدید زخمی ھو گئے



دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)تركی موڑ سوہاوہ کے قریب ٹرک اور شہزور میں تصادم کے نتیجے میں طالب علم سمیت 4 افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق تركی موڑ سوہاوہ کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے شہزور گاڑی سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں میٹرک کے طالب علم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 25 سالہ محمد سمیع اللہ ولد محمد اعجاز ، وقاص ولد حبیب اللہ بعمر 20 سال، ذیشان علی ولد خالد محمود بعمر 22 سال اور عاقب علی ولد محمد شبیر بعمر 25 سال شامل ہیں۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page