top of page

دینہ:ویٹرنری ڈاکٹر سید رضوان شبیرکے والد محترم سیدشبیر حسین شاہ ہڈال سیداں میں انتقال کر گئے


دینہ(سید جواد حسین نقوی) معروف سماجی شخصیت سید عباس شاہ کے بہنوئی, ماسٹر سید رضا شاہ کے پھوپھا جان , معروف کاروباری سید فضل حسین شاہ کے پھوپھا و سسر ٫ سید کامران شبیر (عباس فوم والے) سید عرفان شبیر , ویٹرنری ڈاکٹر سید رضوان شبیر برادران کے والد محترم سید شبیر حسین شاہ پار والے رضائے الہی سے موضع ہڈالہ سیداں,دینہ میں انتقال کر گئے ہیں , گزشتہ روز مرحوم کی نماز جنازہ ہڈالہ سیداں کی جنازہ گاہ میں معروف عالم دین مولانا محمد باقر حیدری خطیب جمعہ و جماعت جامع مسجد صاحب الزمان کی اقتدا میں ادا کی گئی, نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی , سماجی , مذہبی اور کاروباری حلقوں کے علاؤہ ملتان , کوٹلی سیداں , پیر وال سرائے عالمگیر کی سادات برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی,دریں اثنا مرحوم کے پسران نے اپنے والد محترم کی مغفرت و بلندی درجات کےلئے شیعہ جامع مسجد و امام بارگاہ , جامع مسجد اہلسنت اور جنازہ گاہ ہڈالہ سیداں کےلئے مبلغ 2 لاکھ روپے ہدیہ کیا ہے جبکہ آبائی موضع پیروال سرائے عالمگیر کی جامع مسجد کےلئے مبلغ 50 ہزار روپے فنڈ ہدیہ کیا ہے"

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page