دینہ(رپورٹ :ادریس چودھری)
وفاقی حکومت کا بائیو میٹرک نظام ٹھاہ ۔دینہ کے محنت کش نوجوان سے آن لائن فراڈ۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے محنت کش نوجوان کی وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے واقعے پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے گاؤں کھوکھا کا محنت کش نوجوان چودھری عدیل گجر، جو کہ انگلینڈ میں مقیم صحافی طارق چودھری کا سگا بھانجا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر لاکھوں روپے لٹا بیٹھا فیس بک پر لگے ایک ایڈ پر اس نے ایڈ دینے والوں سے رابطہ کیا جس پر اسے بتایا گیا کہ اس کے 2009 سے پونے نو لاکھ روپے بے نظیر سپورٹ میں جمع ہیں اکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے اکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے وہ فوری طور پراپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور1550 روپے فیس بھیجے جس پر اس نوجوان نے 1550 روپے فیس جاز کیش کے ذریعے جمع کرا دی بعد میں مختلف حیلوں بہانوں سے اس نوجوان سے سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے بٹور لیے گئے فراڈیوں نے باقاعدہ اس نوجوان کا بے نظیر انکم سپورٹ کا فارم بنایا ویڈیو دکھائیں اور اسلام اباد میں اپنےقائم کردہ دفتر کے فوٹو بھی دکھائے جس پر یہ نوجوان مزید مطمئن ہو گیا اور ان کے کہنے پر وقفے وقفے سے پیسے جمع کراتا رہا جب اس کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے اس وقت بہت دیر ہو چکی تھی نوجوان عدیل گجر نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے ان کے ساتھ ان لائن فراڈ کیا ہے ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اخر موبائل کمپنیاں بائیوم میٹرک سسٹم کے ذریعے سم کارڈ جاری کرتی ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ یہ نو سر باز آئے روز سادہ لوح لوگوں سے کئی طریقوں سے لوٹ مار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور لوگ اپنی جمع پونجی ان کے حوالے کر دیتے ہیں نوجوان نے مطالبہ کیا کہ جس سم کارڈ نمبرز 03020528180 عائشہ بی بی، غلام یاسین خان 03130670351، محمد حسن فاروق 03273457388
سے اس کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے اس کی تحقیق کی جائے کہ اس کے پیچھے کون سا منظم گروہ کام کر رہا ہے اس گروہ کی نشاندہی کی جائے تاکہ دوسرے لوگ جو آئے روز آن لائن فراڈ کی زد میں آتے ہیں بچ جائیں میرے پیسے بھی جو ان نوسر بازوں نے لوٹے ہیں واپس کرائے جائیں اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے
Comments