top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:واپڈا دینہ کی نااہلی اور غفلت،بار بار نشاندہی کے باوجود سبحان سٹریٹ اور مفتیاں میں بجلی کے ٹیڑھے پولوں کو تبدیل نہ کیا۔ کسی بھی وقت بڑا حادثہ متوقع

دینہ( ملک ندیم عباس)دینہ واپڈاانتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سینکڑوں انسانی جانی خطرے میں.کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے بجلی کے پول ٹیڑے ہو گئے۔گرنے کا خطرہ۔جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ عوام خوف و حراس کا شکار ہیں لیکن دینہ واپڈا انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے .تفصیلات کے مطابق سبحان سٹریٹ نزد حاجی بیکری والی گلی میں بجلی کا پول چوتھائی حصے میں لگا ہوا ہیاور متعدد بار گاڑیاں ٹکرانے سے ٹیڑھاہوا ہے جبکہ عوام الناس کی قیمتی گاڑیوں کا بھی نقصان ہوا ہے ذرائع کے مطابق اس پول کو تبدیل کیا گیا لیکن جگہ نہیں بدلی گئی راستے سے ہٹ کر اگر پول نصب کیا جاتا تو مسئلہ حل ہوجاتا لیکن عوامی مسئلہ حل ہوگیا تو واپڈا میں موجود چند کالیں بھیڑوں کا حرام کھانا بند ہوجائیگا اسی طرح دینہ سکول محلہ مفتیاں میں بھی پول ٹیڑھا ہو چکا ہے مین بجلی کی تاریں زمین کے بہت ہی نزدیک سے گزر رہی ہیں زیادہ آندھی طوفان کے موسم میں پول گرنے سے جانی اور مالی نقصان ہونے کا خطرہ ہے جس کی اطلاع واپڈا دینہ سٹی اور لائن سپریڈنٹ دینہ سٹی کو بذریعہ تحریر و میڈیا نشاندہی کر دی گئی ہیں جبکہ میڈیا ذرائع کے مطابق لائن سپریڈنٹ دینہ واپڈا اپنے فرائض سے عدم دلچسپی رکھتے ہیں اور سفارش کو ہی ترجح دیتے ہیں دینہ عوامی سماجی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ورکرز کا مطالبہ ہے کہ دینہ سٹی میں کہاں کہاں پر دو نمبر میٹر لگے ہوئے ہیں اور کہاں کہاں پر بجلی چوری ہورہی ہے ان میں کون کون واپڈا اہلکار شامل ہے ارباب اختیار چھان بین کرائیں اور دینہ واپڈا متعلق مسائل حل بارے ااعلیٰ حکام نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page