top of page

دینہ:نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پیپرز کاشیڈول جاری کر دیاگیا

دینہ (تحصیل رپورٹرJhelumnews.uk)17 مئی کو ترجمہ القرآن، 18 کو کیمسٹری اور 19 مئی کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا، راولپنڈی بورڈ نے تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پیپرز کاشیڈول جاری کر دیا۔راولپنڈی بورڈ کی جانب سے نہم جماعت کے ملتوی پیپرز لینے کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ امیدوار پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر اپنے گروپ میں تشریف لائیں گے۔امیدواروں کو نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں جو بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہیں، امیدوار کے پاس موجود پرانی رول نمبر سلپس بھی قابل قبول ہوں گی۔

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page