top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ :نوسرباز جعلی اینٹی نارکوٹکس کے ملازم بن کر گاڑ ی کوروک کر 7لاکھ کی نقدی چھین کر فرار

دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے نوسربازوں نے جعلی اینٹی نارکوٹکس کے ملازم بن کر گاڑی کو روک لیا اور 7لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص راولپنڈی میں مال سپلائی کرکے واپس ضلع سرگودھا جا رہا تھا کہ نوسربازوں نے لوٹ لیا ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق غلام عباس عطاری ولد محمد نذیر سکنہ محلہ اسلام پورہ موڑ تحصیل بھیرہ سرگودھا نے پولیس تھانہ دینہ کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں سٹار پلاسٹک فیکٹری ملکوال کا پلاسٹک کا سامان برش واءپر وغیرہ گاری نمبری LZR-1336 شہزور پر راولپنڈی وغیرہ میں سپلائی کرتا ہوں اور امروز گاڑی پر مال راولپنڈی دے کر ہمراہ ڈرائیور قیصر اقبال ولد بشیر احمد کے ہمراہ واپس ملکوال جا رہے تھے کہ دن ساڑھے 4بجے کے قریب رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے مقام پر پہنچا تو پیچھے سے ایک کار برنگ سفید کرولا جس کو کالے رنگ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کے نمبر 447پڑھا جا سکا ہے جس میں 2اشخاص سوا رتھے ایک کے ہاتھ میں میٹرولا وائرلیس سیٹ تھا اشارہ دے کر ہ میں روک لیا اور اپنا تعارف اینٹی نارکوٹکس ملازمین کا کروایا اور ہماری تلاشی لینی شروع کر دی گاڑی میں پڑا ہوا بیگ جس میں 7لاکھ روپے کی نقدی تھی تلاشی کے بہانے لیا اور اپنی کار میں بیٹھ گئے مجھے شک گزرا تو میں نے بیگ واپس لینے کی کوشش کی لیکن یکدم بیگ چین کر گاڑی لے کر بھاگ گئے جب میرے اور ان کے درمیان بیگ پر کشمکش ہوئی تو دیکھا ان کے پاس گاڑی میں پستول بھی تھا، واردات کے بعد اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اپنی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور متاثر ہ شخص غلام عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلا ش شروع کر دی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page