top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ: نمبردار چودھری اسد عباس آف باغاں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ کے نواحی علاقہ شہامد پور باغاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقہ کے 45سالہ نمبردار چودھری اسد کو قتل کر دیا ، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو 1122نے باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ شہامد پور باغاں کے 45سالہ نمبردار چوہدری اسد عباس ولد محمد فضل جو کہ راولپنڈی کچہری سے واپس آ رہے تھے کہ لہڑی روڈ کے مقام پر نامعلوم افراد نے انددھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ، ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، بتایا جاتا ہے کہ مقتول نمبردار چوہدری اسد عباس نمبرداری کے سلسلے میں راولپنڈی کچہری سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک دینہ کے قریب لہڑی روڈ پر قتل کی اطلاع ملی ، ملزمان موبائل فون اور پرس جس میں نقدی پڑی ہوئی تھی ساتھ لے گئے ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page