top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ( نثار مغل سے)’’ہر بشر دو شجر‘‘محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں تاریخی شجر کاری مہم کا آغاز

دینہ( نثار مغل سے) ’’ہر بشر دو شجر‘‘ ہی ہمارا محفوظ مستقبل ہو سکتا ہے جنگلات کی کمی سے تباہ کن تبدیلیاں ہماری منتظر ہیں اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں تاریخی شجر کاری مہم کے آغاز کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی گئی ہے، تاریخی شجرکاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات نسیم اقبال, ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی،شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عامر شہزاد ایگریکلچر ایریٹ یونیورسٹی، میڈیا نمائندگان، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی مشکور ہو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کا جس نے اتنے کم وقت میں اتنا بڑی تقریب منعقد کی جبکہ سکولوں اور کالجوں کے طلبا کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شریک کرنے پر محکمہ تعلیم اساتذہ اور طلبا بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ڈی سی جہلم نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ اگلے دو مہینے میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ صرف آج کے دن 20ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ ٹیم نے بھرپور محنت سے اس زمین کو سر سبز بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔جہلم میں 2018میں ہم نے یہاں جو پودے لگائے تھے آج وہ تن آور درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر ر سمیع اللہ فاروق نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page