top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (نثار مغل سے)تھانہ منگلا اور تھانہ دینہ کے علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل عروج پر، پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے میں نا کام

دینہ (نثار مغل سے)تھانہ منگلا اور تھانہ دینہ کے علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل عروج پر، پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے میں نا کام، دن بھر گلی محلوں سمیت سڑکوں پر پتنگوں کے پیچھے بچے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کیمیکل ڈورز کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پتنگ بازی سے متعلق سخت احکامات جاری کررکھے ہیں اس کے باوجود دینہ شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی کا خونی کھیل زور و شور سے جاری و ساری ہے۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی ایس پی صدر سرکل سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ منگلا، تھانہ دینہ اور سٹی چوکی دینہ کے ملازمین کو پتنگیں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page